پاک چین دوستی میں خلل ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی، وزیراعظم
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی میں خلل ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔چائنا گلوبل ٹیلی وژن نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دورۂ چین کی دعوت میرے لیے باعث عزت ہے۔ دونوں ممالک سی پیک اور بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے ساتھ مشاورت کے عمل کو تیز کریں گے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین دوستی ناقابل تسخیرہے۔سی پیک سےپاکستان سمیت خطےمیں سرمایہ کاری کوفروغ ملےگا۔ پاک چین دوستی میں خلل ڈالنےکی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی۔ چین اورپاکستان مشاورت کےعمل کوتیزکریں گے۔ چینی قیادت نےہمیشہ بہتری کی بات کی ہے۔ عسکری لحاظ سےچین بہت مضبوط اور محتاط ہے۔ چین کی راہ میں روڑےاٹکانے والوں کی پالیسیاں غلط ہیں۔