پاکستان ریلویز نے عوام کی سہولت کیلئے جعفرایکسپریس کو 20 نومبر سے پشاورتک مچھ تک چلانے کا اعلان کردیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان ریلویز نے عوام کی سہولت کیلئے جعفرایکسپریس کو 20نومبر سے پشاورتک مچھ تک چلانے کا اعلان کردیا۔ ڈی ایس پاکستان ریلویز کوئٹہ کے مطابق بلوچستان کے عوام کی سہولت کیلئے پشاور تک کوئٹہ چلنے والی جعفرایکسپریس کو 20نومبر سے پشاور تا مچھ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایڈوانس بکنگ کیلئے ریزرویشن آفس صبح 8بجے سے رات8بجے تک کھلے رہیں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو کوئٹہ تا مچھ اسٹیشن روڈ ٹرانسپورٹ کے ذریعے پہنچانے کی سہولت بھی مہیا کی جارہی ہے۔
