فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف مہم ریاست کے خلاف گھناؤنی سازش کے مترادف ہے،بابر خان یوسفزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سیاسی وسماجی رہنماء بابر خان یوسف زئی نے افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ مہم چلانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ھے کہ فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف مہم ریاست کے خلاف گھناؤنی سازش کے مترادف ہے،پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں فورسز نے ملک کو بیرونی واندرونی دشمنوں سے بچانے کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں فوج کے تمام افسران و جوانوں پر پوری قوم کو فخر ھے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا بابر خان یوسفزئی نے حال ہی میں ملک کے محافظ ادارے افواج پاکستان کے خلاف گھناؤنے مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسے افراد جو ملکی سالمیت کو داؤ پر لگاتے ہوئے ملک وقوم کے محافظ ادارے کے خلاف مہم چلانے میں ملوث ہے انہیں کسی صورت نہیں بخشنا چاہیے بلکہ انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف مہم ریاست کے خلاف گھناؤناسازش کے مترادف ہے،پاکستانی قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں فورسز نے ملک کو بیرونی واندرونی دشمنوں سے بچانے کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے