بولان سے خواتین سمیت دیگر کو لاپتہ کرنے کا عمل قابل قبول نہیں،بی این پی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں بولان سے6 خواتین سمیت متعدد افراد لاپتہ کرنے کا عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ عمل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلوچستان کے فرزندوں کو غیر قانونی ‘ غیر آئینی و غیر جمہوری اور ماورائے آئین گرفتاری کے عمل کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے ایسے واقعات قابل مذمت ہے پارٹی اپنی قومی ذمہ داری گردانتی ہے کہ بلوچ مفادات کے تحفظ کیا جائے لوگوں کو لاپتہ کرنے کا اقدام کسی صورت قابل قبول نہیں پارٹی نے بارہا اس موقف کا اظہار کیا ہے کہ لوگوں کو لاپتہ کرنے کا عمل یقینا ناقابل برداشت بنتا جا رہا ہے بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ہر فورم پر لاپتہ افراد کے مسئلے پر آواز بلند کرتی رہے گی ملک کے ارباب واختیار آج تک ذہنی طور پر اس مسئلے کو حل کرنے کو تیار نہیں اور اس معاملے پر سنجیدہ نہیں ہیں بلوچستان کا مسئلہ بحرانی کیفیت سے دوچار ہے لاپتہ افراد کے مسئلے کی وجہ سے آئے روز بحران جنم لے رہے ہیں بولان واقعہ میں خواتین سمیت دیگر کو لاپتہ افراد ‘ اغواءنما گرفتاری کے عمل سے نفرتیں جنم لیں گی اور بلوچستان کا مسئلہ مزید پیچیدہ بنے گا پارٹی مفادات سے ہٹ کر اس مسئلے کو حل کرنے کی خواہاں ہے اور کوشش ہے کہ جلد از جلد یہ مسئلہ حل ہو اسلام آباد ہائی کورٹ نے جو کمیشن سردار اختر جان مینگل کی سربراہی میں بنائی ہے پارٹی کی کوشش ہوگی کہ اس مسئلے کو پارلیمنٹ سمیت پلیٹ فارمز کا استعمال کر کے حل کرایا جائے انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں پارٹی کہتی ہے کہ وہ فوری طور پر ایسے واقعات کی روک تھام کی جائے اگر کوئی کسی بھی جرم میں ملوث ہے اور ان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے ہونا تو یہ چاہئے کہ قانون کے مطابق بلوچستان کے بلوچ فرزندوں اور بلوچستانی عوام کے ساتھ قانون کے ساتھ رویہ روا رکھا جائے قومی اسمبلی سے لاپتہ سے متعلق بل منظور ہو چکی ہے کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ ماورائے قانون اغواءنما گرفتاراور لاپتہ کرے کوئی بھی شخص یا ادارہ غیر قانونی ‘ غیر ائینی اقدام کے مرتکب ہو تو یقینا اس متعلق سزا ہو سکتی ہے ظلم و زیادتیوں سے معاشرہ پر حکمرانی نہیں کی جا سکتی ارباب و اختیار حالات کو سمجھیں بی این پی اقتدار ‘ مراعات کو نہیں بلکہ ماﺅں ‘ بہنیں زیادہ اہمیت رکھتی ہیں لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے بی این پی جمہوری جماعت ہونے کے ناطے پارلیمنٹ ‘ سپریم کورٹ سمیت جو بھی فورم ہو ناروا سلوک ‘ ناانصافیوں کے خلاف اپنی ذمہ داری گردانتی ہے بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ طاقت اور نارواسلوک ‘ ظلم و زیادتیوں سے قوموں کو زیر نہیں کیا جا سکتا –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے