اے این ایف نے کوئٹہ سے راولپنڈی کوریئر کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئےکوئٹہ سے کوریئر کے ذریعے منشیات کی راولپنڈی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔کوریئر کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کی کوششیں پکڑی جاتی رہی ہیں لیکن اے این ایف کے عملے نے راولپنڈی میں اندرون ملک سے کوریئر کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں نجی کوریئر آفس میں کوئٹہ سے موصول ہوئے ایک پارسل سے 90 گرام ویڈ برآمد ہوئی جسے ضبط کرکے پارسل بھیجنے والے ملزم کا سراغ لگایا جارہا ہے۔اس کے علاوہ اے این ایف حکام نے جہلم ٹول پلازہ جی ٹی روڈ پر کار سے 20 کلو 400 گرام چرس اور 7 کلو 200 گرام افیون برآمد کرکے پشاور کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کارروائی میں پلاسٹک کے تھیلوں سے 16 کلو 185 گرام چرس برآمد ہوئی۔دوسری جانب ایک اور کارروائی میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شارجہ جانے کیلئے پہنچے سوات کے رہائشی مسافر کے پیٹ سے 70 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے، ملزم فلائٹ نمبر PK 181 سے شارجہ جارہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے