آل حب باچا خان امن سیون سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ،آزاد بلوچ فٹبال کلب ساکران نے شاکر اکیڈمی حب کو 4-0 سے ہرا کر فائنل جیت لیا
حب (ڈیلی گرین گوادر) آل حب باچا خان امن سیون سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل آزاد بلوچ فٹبال کلب ساکران نے شاکر اکیڈمی حب کو 4-0 سے ہرا کر جیت لیا۔ مہمان خاص عوامی نیشنل پارٹی لسبیلہ کے ضلعی صدر لالہ منان افغان نے فائنلسٹ ٹیموں، اور آرگنائزنگ کمیٹی میں نقد انعامات تقسیم کیے ۔انہون نے آرگنائزنگ کمیٹی کو دس ہزار ، فاتح ٹیم آزاد بلوچ ساکران کو دس ہزار اور رنر اپ شاکر اکیڈمی حب کو پانچ ہزار نقد انعامات دہیے۔ گراؤنڈ آمد پر آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران عارف بلوچ ، فاروق رند نے مہمانان کا استقبال کیا ۔ دوران وقفہ دونوں ٹیموں سے تعارف کےلیے میدان میں لے جایا گیا تو کمیٹی اراکین نے ان پر گل پاشی کی اس موقعہ پر انکے ہمراہ اسپورٹس آفیسر خدا بخش بلوچ، شاہ محمد علیزئ ، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی و تحصیل ممبران ، الیکشن آفس کے اسسٹنٹ فاروق رند ، عارف بلوچ، و دیگر موجود تھے ۔ مہمان خاص نے کہا کہ انشاءاللہ باچا خان کے نام سے بڑ ایونٹ بھی منعقد کروائنیگے۔ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف عمل رکھنے میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں اور آئیندہ بھی اس طرح کی محفلیں سجاتے رہینگے دریں اثنا میچ کے پہلے ہاف میں آزاد بلوچ ساکران نے دو گول کیے تھے ۔دوسرے ہاف میں مزید دو گول ہوئے ۔ آزاد بلوچ فٹبال کلب ساکران کی جانب سے معاز مینگل کے شاندار دو گول ، جبکہ فصیح اور عادل نے ایک ایک گول کیے۔ مد مقابل شاکر اکیڈمی کوئ گول نہ کرسکی میچ کو ریفری استاد رحیم بخش ریمبو نے سپروائز کیا ۔ بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ شاکر مراد ، مین آف دی فائنل معاز مینگل ،بہترین گول کیپر الہی بخش میروانی کو دیا گیا ۔ شارجہ گراؤنڈ میں تماشائیوں کی کثیر تعداد نے اس فائنل میچ کو دیکھا۔