کوئٹہ،پولیس کی مختلف کاروائیاں میں 11 نان کسٹمز پیڈگاڑیاں،9 پرائیویٹ گن منزگر فتار،بڑی تعداد میں اسلحہ بر آمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پو لیس نے مختلف کاروائیاں کر تے ہوئے 11 نان کسٹمز پیڈگاڑیاں،9 پرائیویٹ گن منزکو گر فتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ بر آمد کر لیا۔ پو لیس کے مطابق غیرقانونی گاڑیوں اور نجی گن مینوں کے خلاف مہم کے دوران پو لیس تھانہ کچلاک نے بشیر احمد ولد محمد اکبر سکنہ قلعہ عبداللہ اورگل محمد ولد فقیر محمد سکنہ قلعہ عبداللہ کو گر فتار کر کے انکے قبضے سے ایک عدد رائفل،ایک عدد کلاکوف بمعہ10 عدد میگزین 210 کارتوس برآمد کر کے مقدمہ فرد نمبر 92/2022بجرم 13B ایکٹ درج کر دیاجبکہ اسی دوران دوسری کا روائی میں ایس ایچ اوپو لیس تھانہ کچلاک نیاز حسین و دیگر عملہ نے 2عدد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں میں لیتے ہوئے اشتہاری ملزم عبدالمجید ولد محمد عثمان سکنہ کچلاک کو بھی گرفتار کیا۔ پو لیس کے مطابق پو لیس تھانہ منظور شہید نے کاروائی کر تے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پو لیس کے مطابق پو لیس تھانہ خروٹ آباد نے کاروائی کر تے ہوئے ملزم کامران علی ولد قربان علی کو گرفتار کر کے ٹی ٹی پستول 30 بور اور تین عدد زندہ کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا۔ پو لیس کے مطابق پولیس تھانہ ائیر پورٹ نے کاروائی کر تے ہوئے بلاک ریڈ کے دوران 3عدد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضہ میں لے لیں جبکہ اس کے علاوہ دوسری کاروائی میں ملزم ذبی اللہ عرف جبار ولد خان بہادر سکنہ سیٹلائٹ ٹاون کوئٹہ سے9ایم ایم پستول و زندہ کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پو لیس کے مطابق پو لیس تھانہ بجلی روڈ نے کاروائی کر تے ہوئے 3نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لیکرکسٹم حکام کے حوالے کر دیں۔ پو لیس کے مطابق پولیس تھانہ کچلاک اور ائیرپورٹ نے مشترکہ کاروائی کے دوران 4 عدد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضہ میں لے لیں، مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے