کوئٹہ،اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے کاروائی،ملزمان کی پولیس پر فائرنگ جوابی کاروائی میں دو افراد گرفتار
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پولیس کی جرائم پیشہ اشتہاری ملزم کی گرفتار ی کے لئے کاروائی ملزمان کی پولیس پر فائرنگ جوابی کاروائی میں دو افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر بھوسہ منڈی کے قریب خالق شہید تھانہ پولیس نے جرائم پیشہ اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزم اور اسکے بھائیوں نے پہلے پولیس پر پتھراؤ اور بعد میں ہوائی فائرنگ کی۔ پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے حبیب اللہ سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ اشتہاری ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار افراد کو تھانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی گئی مزید کاروائی جاری ہے۔