کراچی میں سفاک بیٹے نے ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

کراچی (ڈیلی گرین گوادر)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سفاک بیٹے نے ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح کراچی کے علاقے گلستان جوہرکے بلاک 17 میں واقع ایک فلیٹ سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور رسیکیو ورکرز نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بیٹا نفسیاتی مریض ہے لیکن فلیٹ کا تنازع بھی چل رہا تھا۔ مقتولہ کی شناخت حاجرہ کشور زوجہ جمیل احمد کے نام سے کی گئی ہے جن کی عمر تقریباً 75 سال تھی۔ فوری طورپر قتل کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے