چاغی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
چاغی (ڈیلی گرین گوادر) چاغی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو چاغی کے علاقے لشکرآپ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں قادر ولد سلیمان شاہ جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
