انور زیب خان کا مسلح جتھوں سمیت اسلام آباد پرچڑھائی کا اعلان، ویڈیو وائرل

باجوڑ: پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اور صوبائی وزیر انور زیب خان کی اسلحہ لہرا کر رانا ثنا اللہ کو سرعام دھمکیوں کی ویڈیو وائرل وزیرآباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ملک کے بیشر شہروں میں مظاہرے کیے گئے، ٹائر جلا کر احتجاج کیا گیااور سڑکیں بلاک کی گئیں۔ خیبر پختونخوا کے وزیر انور زیب خان کی اسلحہ لہرا کر رانا ثناء اللہ کو سرعام دھمکیوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ بھرے مجمعے میں وفاقی وزیر داخلہ کو مخاطب کر کے دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں انور زیب کہہ رہے ہیں کہ مسلح ہو کر اسلام آباد کی طرف آرہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے