فیصل آباد، عدالت میں پولیس اہلکار کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

فیصل آباد(ڈیلی گرین گوادر)فیصل آباد کی سیشن کورٹ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق پولیس اہلکار نے مقدمہ بازی کی رنجش پر عدالت میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے