عمران خان پر قاتلانہ حملہ،آج جمعہ نماز کے بعد ملک میں احتجاج ہو گا
سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے باعث بلوچستان,صوبہ خیبر پختونخوا کی طرح پنجاب میں بھی وکلاء ہڑتال کرینگے۔پنجاب بار کونسل کی کال پر آج پنجاب بھر کی وکلاء بارز میں ہڑتال ہوگی۔آج وکلاء کو عدالتوں میں پیش نا ہونے کی ہدایت دی گئی ہے، وائس چیئرمین پنجاب بار نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مزمت کرتے ہیں، حملہ انصاف فراہم کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے تحریک انصاف ہ کے رہنما اسد عمر نے بھی آج ملک گیر احتجاج کی کال کا اعلان کیا ہے، انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ آج نماز جمعہ کے بعد تمام ملک میں احتجاج ہو گا، جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا، ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔