عمران خان پر حملہ قابل مذمت ہے جمہوری لوگ ہیں جمہوریت پریقین رکھتے ہیں،میر نصیب اللہ مری

کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) عمران خان پر حملے کے خلاف کوہلو میں پی ٹی آئی سڑکوں پر نکل گئی ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم اور پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی میر نصیب اللہ مری کی سربراہی میں کوہلو میں پارٹی ورکر اور شہری ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے ریلی ضلعی سیکرٹریٹ سے شروع ہوا اور شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ٹریفک چوک میں احتجاجی مظاہرے کی شکل میں پہنچ گئی جہاں صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے مظاہرے سے خطاب کیا ہے اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم اور پارلیمانی لیڈر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان میر نصیب اللہ مری نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد عمران خان پر گزشتہ روز حملہ کرنا قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے جمہوری لوگ ہیں اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں سیاست میں پر امن احتجاج کرنا تمام پارٹیوں کا حق ہے انہوں نے مزید کہا ہے ہماری پارٹی فوج مخالف نہیں ہے اور نہ ہم ہیں کچھ سیاسی پارٹیاں پی ڈی ایم کی صورت میں پی ٹی آئی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر پی ٹی آئی فوج مخالف بیانیہ کو ہوا دے رہے ہیں جو ناقابل برداشت ہے فوج اس ملک کی شان ہے اور اس کی دم سے ہمارا ملک قائم ودائم ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خاندان نے ملک کے سلامتی اور امن وامان کی خاطر قربانیاں دی ہیں کئی افراد کو ٹکڑوں کی صورت میں ہم نے اٹھایا ہے جنہوں نے قیام امن میں خود کو قربان کیا ہے وہ جماعتیں بھی عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جو ایک کونسلر کی سیٹ بھی جیت نہیں پائے ہیں اپنے زوال کے قریب ہیں جن کے پاس جھوٹی دعوں کے سوا کچھ نہیں ہے کوہلو کے عوام نے مجھے ووٹ دے کر کامیاب کیا ہے جن کا شکر گزار ہوں اور انشااللہ یہاں کے عوام کیلئے دن رات کوشاں رہو گا اس موقع پر قبائلی رہنماء میر نثار احمد مری،میر خورشید مری،میر اسرار مری،میر پرویز خان،دوست علی،محمد نور مری،بہاول،مصری سمیت دیگر موجود تھے آخر میں پی ٹی آئی اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے