بلوچستان پولیس میں تقرریاں و تبادلے کوئٹہ شہر کے متعدد علاقوں کے ایس ڈی پی او اور ایس ڈی آئی او تبدیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان پولیس میں تقرریاں و تبادلے کوئٹہ شہر کے متعدد علاقوں کے سب ڈویژنل افسران تبدیل کر دئیے گئے ۔آئی جی پولیس بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈی ایس پی سید اظہر حسین کا تبادلہ کر کے انہیں قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن قائد آباد کوئٹہ، ڈی ایس پی عبدالسلام کو تبادلہ کر کے انہیں ایس ڈی آئی او پشتون آباد کوئٹہ،ڈی ایس پی محمد شریف کا تبادلہ کر کے انہیں ایس ڈی آئی او قائد آباد سرکل، ڈی ایس پی شاہد جمیل کاکڑ کو قائم مقام ایس پی ریڈزون کوئٹہ، انسپکٹر سلیم جاوید شاہوانی کو قائم مقام ایس ڈی پی او سریاب سرکل، انسپکٹر شفاعت علی مرزا کو قائم مقام ڈی ایس پی ٹریفک سٹی کوئٹہ، انسپکٹر شیر احمد محمد شہی کو قائم مقام ایس ڈی آئی او شالکوٹ،انسپکٹر خلیل احمد بگٹی کو قائم مقام ایس ڈی پی او پشتون آباد، انسپکٹر رسول محمد کو قائم مقام ڈی ایس پی مدد گار 15کوئٹہ تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی ملک نثار احمد کو سی پی او کوئٹہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے