کوہلو میں آرمی چیف اور پاک فوج کے حق میں ریلی

کوہلو (ڈیلی گرین گوادر) کوہلو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورپاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی، ریلی میں پاک افواج کے حق میں نعرے لگائے گئے۔بلوچستان کے ضلع کوہلو میں پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی ۔ ریلی بینک بوک سے برآمد ہوئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ٹریفک چوک پر مظاہرے کی شکل اختیار کرگئی۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فضاء پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سرحدوں کے محافظ، افواج پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے، وطن کے محافظوں کے لیے پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے