کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 6اور7نومبر کو موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 6اور7نومبر کو موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان ہے،محکمہ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں حفاظتی اقدامات کرنے کیلئے الرٹ جاری کردیا۔جمعرات کو محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کئے گئے الرٹ کے مطابق 6اور7نومبر کو کوئٹہ،ژوب،بارکھان،چمن،پشین،قلعہ سیف اللہ،لورالائی،بولان،سبی،قلات،خضدار،لسبیلہ،آواران، ہرنائی،نصیرآباد،ڈیرہ بگٹی اورملحقہ علاقوں میں ہلکی اور درمیانی درجے کی بارش کا امکان ہے۔مراسلے میں متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو جانی اور مالی نقصان سے بچاو کے پیش نظرمشینری کی دستیابی،نالوں اور سیلاب کے راستوں میں آنے والے علاقوں میں آمدورفت کو روکنے،سڑکیں بند ہونے کی صورت میں انکی بحالی،سیاحوں کوموسمی حالات سے آگاہ رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔