پی ٹی آئی اورپی ڈی ایم چاہتی ہے کہ ادارے ان کے جیب کی گھڑی اورہاتھ کی چھڑی بن کررہیں، سراج الحق
اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم چاہتی ہے کہ ادارے ان کے جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی بن کر رہیں، ریکوڑک سمیت بلوچستان کی ترقی سے متعلق بیرونی ممالک سے کئے گئے تمام منصوبوں کو پبلک کیا جائے، وزیراعظم کے حالیہ دورہ چین اور پاکستان کا سی پیک پر کام کی رفتار کو تیز کرنا خوش آئند اقدام ہے۔پاکستان کو معرض وجود میں آئے 75 سال ہوگئے ہیں۔لیکن ان 75سالوں میں عوام اب تک غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں۔بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق یہاں کے مقامی لوگوں کا ہے۔ موجودہ اور سابقہ حکومت نے عوام کی فلاح وبہبود کے بجائے انہیں مہنگائی،غربت، جہالت معاشی بدحالی کی جانب دھکیل کر انہیں خط غربت سے بھی نیچے لے جا کر ان کا جینا حرام کردیا ہے۔بلوچستان میں مہنگائی اور غربت کی وجہ سے ہر پانچواں شخص ڈپریشن کا شکار ہے۔گوادر میں غیر قانونی چیک پوسٹیں کے شہریوں اور مسافروں کے لیئے تضحیک ہیں۔بلوچستان کے لوگوں میں احساس محرومی کا لاوا پک رہا ہے جس دن احساس محرومی کا آتش فشاں پھٹا تو حالات کنٹرول سے باہر ہوجائیں گے۔جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ملک کے وسائل اور زمینیں غریبوں میں تقسیم کرکے ان کو خوشحال بنائے گی۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز تاریخی شہر بیلہ میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔اس موقع امیر جماعت اسلامی بلوچستان عبدالحق ہاشمی اور امیر جماعت اسلام لسبیلہ مولانا عبدالمالک بھی موجود تھے۔سراج الحق نے کہا کہ قدرتی گیس پیدا کرنے والے علاقے کے 80 فیصد عوام نان شبینہ کے لئے ترس رہے ہیں۔بلوچستان کے عوام کو بدعنوانی، غربت بے روزگاری جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔لسبیلہ میں سیلاب کے بعد عوام کا کوئی پرسان حال نہیں سیلاب کے بعد حالات نہیں بدل سکے اس مشکل وقت میں ساری دنیا رو پڑی مگر بلوچستان حکومت کو کچھ ترس بھی نہیں آیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان اوتھل، بیلہ،لاکھڑا کا ایک دورہ بھی نہ کرسکے۔لسبیلہ کے لوگوں نے پوری زندگی ان کے لیئے وقف کردی مگر ان کے بدلے میں ان کو بدحالی دکھ، درد کے علاوہ کچھ نہ مل سکا سیلاب کے بعد عوام کا کوئی پرسان حال نہیں سیلاب کے بعد حالات نہیں بدل سکے اس مشکل وقت میں ساری دنیا رو پڑی مگر بلوچستان حکومت کو کچھ ترس بھی نہیں آیا۔ ریکوڑک سمیت بلوچستان کی ترقی سے متعلق بیرونی ممالک سے کیے گئے تمام منصوبوں کو پبلک کیا جائے وزیراغظم کے حالیہ دورہ چین اور پاکستان کا سی پیک پر کام کی رفتار کو تیز کرنا خوش آئند ہے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اسلامی نظام کے لیے جدوجہد کریں نظام ہی مصطفی ہی ہمارے مسائل کا حل ہے سراج الحق نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے اسلامی نظام کے لیے جدوجہد کریں نظام مصطفی ہی ہمارے مسائل کا حل ہے حضورؐکا اسودہ حسنہ ہمارے لیے بہترین نمونہ اسی پر عمل پیرا ہو کرد دنیادی و اخروی زندگی کامیاب ممکن ہے حضور سے محبت کا بنیادی تقاضہ ہے۔