پیپلز پارٹی بلوچستان کی عمران خان پر حملے کی مذمت،تحقیقات کروانے کا مطالبہ، میر چنگیز جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی اور دیگر عہدیداروں نے وزیرآباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر فائرنگ افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سیاست کا مقابلہ سیاسی میدان میں کرنے پر یقین رکھتی ہیں پیپلز پارٹی خود تشدد کا شکار رہی ہیں تشدد میں اپنی لیڈرشپ سمیت ہزاروں کارکنوں کی شہادتیں دے چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں تشدد قابل نفرت اور ناقابل برداشت عمل ہیں تشدد چاہے کسی بھی نام اور شکل میں ھو پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور مذمت کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی ائی کی حکومت ہے سیکورٹی کے حوالے سے صوبائی حکومت کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی اعلی سطح پر شفاف تحقیقات کے بعد ملوث عناصر کو نشان عبرت بنایا جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے