پو لیس نے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش کوناکام بناتے ہوئے 47 شارٹ گنزبرآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا ہے، ڈی آئی جی پو لیس
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈی آئی جی پو لیس کوئٹہ اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ پو لیس نے پنجپائی میں کاروائی کے دوران ہسمایہ ملک سے اسلحہ کوئٹہ اور اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 47شارٹ گنز بر آمد کر کے ملزم کو گر فتار کر لیا ہے، 2نومبر سے کوئٹہ میں نام کسٹم پیڈ گاڑیوں اور کا لے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغا ز ہو گیاجس میں 150گاڑیوں کے کا لے شیشے اتارے گئے اور 3نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لیکر کسٹم کے حوالے کر دی گئی ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ غیر قانونی سر گرمیوں سے باز ررہتے ہوئے مسائل نہ پیدا کریں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے دفتر میں ایس ایس پی آپریشنز عبدالحق عمرانی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن اسد خان ناصر کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پو لیس تھانہ پنجپائی نے خفیہ اطلاع ملنے پر آر سی ڈی شاہر اہ پر مولاداد ناکہ پر ایک گاڑی سے 47شارٹ گنز بر آمد کر کے ڈروائیور محمد ظاہر ولد محمد حسن کو گر فتا کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ علاقے میں پو لیس کی جانب سے مزید کاروائیاں بھی جا ری ہیں پو لیس کی جانب سے کاروائیوں کا مقصد وفا قی اور صوبائی حکومتوں کی ہدایات کے مطابق غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھا م کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پو لیس تھانہ پنجپائی کی جانب سے کی گئی کاروائی میں آئی جی پو لیس بلو چستان کی جانب سے ایس ایچ او پو لیس تھانہ پنجپائی اور انکی ٹیم کو انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے جو آئی جی پو لیس خود دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں پو لیس نے کسٹم اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے نام کسٹم پیڈ گاڑیوں اور کا لے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف 2نومبر سے کریک ڈاؤن کا آغا ز کر دیا ہے جس میں 150گاڑیوں کے کا لے شیشے اتارے گئے اور 3نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لیکر کسٹم کے حوالے کر دی گئی ہیں،میری عوام سے اپیل سے وہ اپنی گاڑیوں سے کا لے شیشے خود اتارلے بصور ت دیگر انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے ہم کسی بھی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ خوشی کے موقع پر کسی دوسرے کے لئے غم کا سماہ بنے،کوئٹہ شہر میں ہوائی فائرنگ کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جارہی ہے اس سلسلے میں شادی ہال مالکان اور انتظامیہ کو ہدایات نامہ مہیا اور پابند کیا گیا ہے کہ وہ ذیل کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں کرے گا جو عوام کے لئے کسی نقصان، خوف و ہراس کا باعث بنے۔ انہوں نے کہا کہ آندھی گو لی لگنے کے باعث کوئٹہ میں بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں عوام سے اپیل ہے کہ وہ غیر قانونی سر گرمیوں سے باز ررہتے ہوئے مسائل نہ پیدا کریں،پو لیس کا مقصد ہے کہ کوئٹہ شہر کو پرامن اور جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پو لیس تھانہ پنجپائی کوئٹہ کی جانب سے کی گئی کاروائی میں بر آمدشدہ اسلحہ لوکل نہیں بلکہ با ہر سے امپورٹ کیا گیا ہے،کاروائی سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا بھا ری تعدار میں اسلحہ کہاں سے لایاجا رہا تھا۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بر آمد شدہ اسلحہ اسلحہ پراٹی ڈیلر کو فراہم کیا جا نا تھا۔ انہوں نے کہاکہ پو لیس کی جانب سے اگلی کاروائی اسلحہ ڈیلر کے خلاف کی جائے گی اسلحہ پراٹی ڈیلر کے پاس درست دستاویزات، رجسٹریشن اور انکا ریکارڈ مکمل ہو نا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ گاڑی کے شیشے کا لے کر نے کی اجازت ہوم ڈیپارمنٹ کی طرف سے دی جا تی ہے،قانون کی خلاف کر نے والے ہر شخص کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پا لیا گیا ہے انشاء اللہ مزید بہتری بھی لائی جا ئے گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات ایک منشیات فروش کو گر فتار کر کے مقدمہ درج اور 43منشیات کے عادی افراد کو بحالی مراکز میں داخل کروایا گیا ہے۔