پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے طلباء کی سہولت کے لیے رجسٹریشن پورٹل کا قیام ایک اچھا اقدام ہے، میرعبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے لورالائی میڈیکل کالج لورالائی، مکران میڈیکل کالج تربت اور جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کے سابقہ میڈیکل طلباء کی رجسٹریشن مسلۂ کے حل کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایم سی کے اس احسن اقدام سے ہمارے میڈیکل کالجز کے طلباء کا مستقبل محفوظ ہوگا اور وہ سکون سے اپنی تعلیم مکمل کر سکیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے طلباء کی سہولت کے لیے رجسٹریشن پورٹل کا قیام ایک اچھا اقدام ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے طلباء اب خضدار لورالائی اور تربت کے میڈیکل کالجز میں اپنی تعلیم بہتر انداز سے جاری رکھتے ہوئے مقررہ مدت میں مکمل کریں گے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت طلباء کے لیے تعلیم دوست پالیسیاں بنا رہی ہے اور تعلیم کا شعبہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے