نواب اسلم ریئسانی، جام کمال خان ، سرداراخترجان مینگل سمیت دیگرکی عمران خان پرحملے کی مذمت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ بی این پی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ عمران خان اور پی ٹی آئی کارکنوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے ٹوئٹ میں کیا کہ وہ سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شد ید الفا ظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ حملہ پاکستان کے استحکام کے لئے خطرہ ہے۔سابق وزیراعلیٰ و رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران نیازی پر حملے کی مذمت اور افسوس کرتے ہیں فیصل واوڈا نے پہلے واویلا کیا تھا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ خونی ہوگا۔رکن صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے ٹوئٹ اپنے ایک میں کہا کہ وہ سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی سیاسی جماعت کے پرتشدد سیاسی بیانیے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قائدین اور انکی جماعتوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ برداشت اور قومی یکجہتی کو فروغ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے