قلات،بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی
قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی، مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی اپیل پر قلات میں بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے پاک فوج کی حق میں نکالی گئی۔ریلی بی اینڈ آر ریسٹ ہاؤس سے بلوچستان عوام پارٹی کے کارکنوں نے شروع ہوئی ریلی کی قیادت بلوچستان عوامی پارٹی کی ضلعی صدر بابو محمدرمضان لانگو نے کی ریلی سے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں بی بی رئیسہ گچکی میر منظوراحمد لانگوسردارمحمد انور ساسولی بابو رحیم خان لانگو انجینئر ریاض لانگو حاجی عبدالرحمان شاہوانی مولانا فاروقی نانک چند میر محمد بقاء لہڑی میر ممتاز لانگو خان محمد نیچاری حافظ محمد وارث میر صمد عمرانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ تھے اور رہیں گے پاک فوج کی قربانیوں کی وجہ سے ہم محفوظ ماحول میں زندگی بسر کررہے ہیں پی ٹی آئی کے کی جانب سے پاک فوج پر تنقید کرنے کی سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہیں ہم ہمیشہ سے پاک فوج کے ساتھ تھے اور رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ قلات کہ عوام نے کثیر تعداد میں پاک فوج کہ حق میں ریلی میں شرکت کر کے یہ ثابت کیا کہ پی ٹی آئی کی لانگ مارچ ایک فتنہ ہے ملک دشمن عناصر کو خوش کرنے کیلئے نکالا گیاہے یہ غیر ملکی ایجنڈے کے لئے لانگ مارچ ہے پاکستان کے عوام کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔ عوام فوج کی شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔