عمران خان کے لانگ مارچ پر حملہ قابل مذمت ہے،بلا تحقیق کسی بھی واقعے کا ذمہ دار اداروں کو ٹھہرانا مناسب نہیں،نواب زہری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے وزیر آباد میں عمران خان کے لانگ مارچ پر حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حملوں کی ہر سیاسی کارکن اور رہنما کو مذمت کرنی چاہیے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ اس جیسی کاروائیاں ملک میں انتشار کے باعث بنتی ہے، پاکستان اس وقت کسی بھی انتشار اور عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ بلا تحقیق کسی بھی واقعے کا ذمہ دار اداروں کو ٹھہرانا مناسب نہیں وزیر آباد واقعے کی شفاف اور آزادانہ تحقیقات اور تمام حقائق عوام کے سامنے رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی میں افواج پاکستان کا اہم کردار ہے اور پاک فوج کا مورال بلند رہنا چاہیے۔نواب ثناء اللہ خان زہری نے عمران خان سمیت دیگرزخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے