عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف کل(جمعہ)کو شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی،قاسم سوری

کوئٹہ() پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدرو سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پرحملہ آٹومیٹک گن سے کیا گیا ہے،چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف کل(جمعہ)کو شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی انجمن تاجران بلوچستان،کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سمال چیمبر چیمبر،پاک ایران چیمبر، پشین چیمبر آف کامرس، ویمن چیمبر، بلوچستان بار کونسل، کوئٹہ بار کونسل، ہائی کورٹ بار کونسل،جمعیت علماء اسلام شیرانی گروپ، کاکڑ جمہوری پارٹی، سمالانی قومی تحریک دیگر نے پاکستان تحریک انصاف کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف پورے ملک کی طرح بلوچستان اور کوئٹہ شہر میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے انکی قیادت میں مظاہرہ کیا اس موقع پر کارکنان بہت جذباتی اور مشتعل تھے چیئرمین عمران خان اوردیگرقائدین کی ہدایات پر کارکنان نے پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا گیا چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف خلاف آج بلوچستان میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا جائے گا جمعہ نماز کے بعد کوئٹہ منان چوک پر احتجاجی مظاہرہ ہوگا بلوچستان کے دیگر تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے تمام تاجر تنظیموں، چیمبرز، ایسوسی ایشن، سیاسی جماعتوں اور کوئٹہ بار نے مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے