عمران خان پر قاتلانہ حملہ حکومت ومتعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ پنجاب کے گنجان آباد علاقے میں سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ اور ایک ساتھی کی شہادت اور بڑی تعداد میں ساتھیوں کا زخمیوں ہونا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ حکومت و متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے یہ سنگین واقعہ انتہائی افسوسناک و قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پہلے بھی ایسے حالات کا شکار رہا ہے بانی پاکستان و انکی بہن سمیت سابق وزرائے اعظم لیاقت علی خان،حسین شہید سہروردی،پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی شہادت و پہلے جمہوری و سیاسی جمہوری منتخب وزیراعظم کا عدالتی قتل پاکستانی سیاست کے اندر عدم برداشت کی عکاس و انتظامی گرفت و تدارک کے ہمہ جہت اثرات پر گہرے شکوک و شبہات پیدا کرتا ہے اور یہ گہرے سیاہ بادل ماضی کے مکروہ عزائم پر مبنی منصوبوں کا حصہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے