دین سے دوری کی وجہ سے ملک پریشانیوں کے گرداب میں پھنس چکا ہے، مولانا عبد الرحمن

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئرر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی مولانا محمد اشرف جان مفتی غلام نبی محمدی شیخ مولانا عبد الاحد محمد حسنی، حاجی محمد شاہ لالا حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو مولانا جمال الدین حقانی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی مولانا محمد طاہر توحیدی اور دیگر نے کہا کہ دعوت تبلیغ مسلمانوں کے لیے فلاح کا راستہ ہے، پریشان اور مصیبت زدہ امت کے لئے رائے ونڈ اجتماع باعث خیروبرکت ہے، دین سے دوری کی وجہ سے ملک پریشانیوں کے گرداب میں پھنس چکا ہے، علماء اور صالحین کی دعاؤں ہی سے مصیبت زدہ انسانیت سکون کی جانب گامزن ہوسکتی ہے،انہوں نے کہا کہ دین اسلام کی تبلیغ کاکام ہمارے بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے ذمہ ہے جو کہ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ تبلیغ اسلام کاکام ہرزمانے میں جاری رہا اور موجودہ حالات میں بھی اس کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی کہ پہلے تھی۔ انہوں نے کہا کہ جس جذبے کے ساتھ پاکستان کے عوام اجتماع میں شریک ہوکر اپنی اور امت کی فکر میں لگ جاتے ہیں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور رضا کا سامان ہے، انہوں نے کہا کہ یہی امت کا اصل مشن ہے بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ امت مسلمہ میں ہر دور میں کم از کم ایک ایسی جماعت کا وجود ضروری ہے جو عام لوگوں کو اللہ کی طرف دعوت دے۔ ہر نیک اور صالح مسلمان تو ایسے ضرور ہونے چاہیے جونیکی کی طرف بلائیں، دین اسلام دعوت کو لے کر پوری دنیا پر چھاجائیں، اور غیر مسلم لوگوں کو اللہ کی بندگی واطاعت کی طرف بلائیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ نے رائے ونڈ اجتماع کے کی وجہ سے نمائندہ اجلاس کی تاریخ تبدیل کرکے 10نومبر کو رکھا ہے امرا ونظماء حضرات نوٹ فرمالیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے