حکومت تمام علاقوں کی ترقی وعوامی مسائل کے حل کے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے، طارق الرحمن بلوچ
خاران(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمن بلوچ نے کہا کہ حکومت تمام علاقوں کی ترقی و عوامی مسائل کے حل کے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے پسماندہ علاقوں کی ترقی ترقیاتی منصوبوں سے وابستہ ہے جن پر کام جاری ہے ان کے تکمیل سے ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے کمشنر آفس خاران میں ڈویژنل اور ضلعی آفیسران کے تعارفی اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر رخشان بادل دشتی، ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد موسیانی، ایکسین بی اینڈ آر خاران عادل نصیر، ایکسین پی ایچ ای نورالحق، اسسٹنٹ کمشنر خاران امتیاز محفوظ بلوچ، ایس پی ارشاد گولہ، ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ رخشان ڈاکٹر شیر احمد بلوچ، ڈویژنل سول ہسپتال ایم ایس ڈاکٹر محبوب بلوچ، ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک رخشان،ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز رخشان پروفیسر نیک محمد، ڈائریکٹر پی اینڈ ای رخشان نادر نصیر،ایس ای روڈز سی اینڈ ڈبلیو عبدالرحیم، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسر عبدالشکور گہرام زئی، کوآرڈینیٹر یونیورسٹی سب کیمپس خاران شاکر علی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوروز خان مسکان زئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر انور گولہ،پی پی ایچ آئی ایگزیکٹو آفیسر نور احمد کبدانی،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خاران سید انور شاہ، بی آر ایس پروگرام منیجر حبیب الرحمن ملنگزئی، پی ایس ٹو کمشنر محبوب نوتانی سمیت دیگر ڈویژنل و ضلعی افیسران شریک رہے، اجلاس میں محکموں کی کارکردگی اور جملہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا،کمشنر رخشان طارق الرحمٰن بلوچ نے کہا رخشان ڈویژن میں پائیدار امن سمیت تعلیم صحت اسپورٹس اور باقی شعبوں پر خاص توجہ دیا جائے کمشنر رخشان نے کہا کہ صوبائی حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، رخشان ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے انہوں نے ترقیاتی منصوبوں سے علاقوں کی ترقی وابستہ ہے ترقیاتی منصوبوں کی معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے، کمشنر رخشان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری کی عوامی مسائل ومشکلات کو بروقت حل کرنے سے متعلق واضح ہدایات ہیں، سرکار کی طرف سے تفویض کردہ ذمہ داریوں کے تمام آفیسران مکمل فرض شناسی اور مخلصی سے فرائض انجام دے کر علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں کردار ادا کریں۔ کمشنر رخشان طارق الرحمٰن بلوچ نے کہا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر سمیت پورے ڈویژن کے تمام اضلاع میں محکموں اور آفیسران کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا تمام آفیسران ایک ٹیم کی صورت میں مکمل محنت اور لگن سے کام کریں تاکہ لوگوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت ترقی و خوشحالی دے سکیں۔