بلو چستان کے 3اضلاع سے ڈینگی کے مزید20کیسز رپورٹ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان کے 3اضلاع سے اضلا ع سے ڈینگی کے مزید20کیسز رپورٹ ہو نے کی تصدیق ہو گئی۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ سے6،کیچ سے10، گوادر سے4ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طور پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4782ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں ایک ہفتے کے دوران170افراد ڈینگی سے متاثرہ ہو ئے ہیں جن میں 70کا تعلق لسبیلہ،65کا کیچ، 35کا گوادر سے بتایا جا تا ہے۔