چیف سیکرٹری بلوچستان کا کوئٹہ شہرمیں زیرتعمیر سریاب روڈ، سبزل روڈ ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے گزشتہ روز کوئٹہ شہر میں زیر تعمیر سریاب روڈ، سبزل روڈ ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن بلوچ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ عبدالجبار بلوچ، پراجیکٹ ڈائریکٹر رفیق بلوچ و دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف سیکرٹری نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت سریاب روڈ، ریڈیو پاکستان روڈ، لنک بادینی روڈ منصوبوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر تمام حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سریاب روڈ ترقیاتی منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کرکے 30 نومبر سے پہلے ایک سائیڈ مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر ہو جائے۔ انہوں نے دیگر ترقیاتی منصوبوں پر یوٹیلیٹی سروس لائنوں کی ایک ہفتے میں منتقلی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ مقررہ مدت میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کو درپیش مسائل کو جلد حل کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ لنک بادینی، ریڈیو پاکستان ٹو مغربی بائی پاس، سبزل روڈ کے دونوں اطراف کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی بہتری، ان کی بروقت تکمیل سے کوئٹہ ایک جدید خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر بن جائے گا اور ترقیاتی منصوبوں کے راستوں میں لگے درختوں کو محفوظ بنانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ترقیاتی پیکج شہر کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہوں گے تو ترقی ہو گی اور عوام خوشحال ہو گی۔ علاؤہ ازیں مذکورہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انسکمب روڈ ترقیاتی منصوبے پر تیزی سے کا جاری ہیں۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ شہر کی ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے