عمران خان کو گرفتار کرکے مچھ جیل کی مرچی وارڈ میں رکھا جائے گا،رانا ثناء اللہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے بعدانہیں مچھ جیل کی مرچی وارڈ منتقل کرنے کا بیان دیا گیا ہے بلوچستان کی سب سے بڑی جیل مچھ جیل کی مرچی وارڈ جیل کے گیٹ نمبر4کے ساتھ قائم وراڈ نمبر9کو کہا جاتا ہے یہ وارڈ مرچی وارڈ کے نام سے بھی مشہور ہے یہاں انگریز دور میں نئے آنے والے قیدیوں کو رکھا جاتا تھااور ان سے جیل میں کھانا بنوانے کیلئے لال مرچیں پسوائی جاتی تھیں یہ وارڈ آج بھی مچھ جیل میں موجود ہے 9نمبر یا مرچی وارڈ ان دنوں بھی موجود ہے اوریہاں جن قیدیوں کوتنہائی میں رکھنا ہوتا ہے انہیں اس وارڈ میں منتقل کیاجاتا ہے9نمبر وارڈ ایک طرف اندھیرے میں واقع ہے جہاں اکثرسناٹا ہوتا ہے اور10سے12بیرکوں میں قیدی الگ الگ تنہائی میں رہتے ہیں یہاں ماضی میں بھی بہت سے سیاسی قیدیوں کو رکھا گیا ہے جن میں میر صادق عمرانی کا نام بھی سرفہرست ہے۔