عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
لاہور (ڈیلی گرین گوادر)عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائيکورٹ ميں درخواست دائر کردی گئی۔لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کے لئے درخواست دائر کردی گئی ہے، جس میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار آفاق ایڈووکیٹ نے تحریک انصاف کو نئے چيئرمین مقرر کرنے کا حکم دینے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کردیا ہے، اور اب عمران خان چیئرمین کا عہدہ اپنے پاس رکھنے کا قانونی جواز نہیں رکھتے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹائے، اور تحریک انصاف کو نیا چیئرمین مقرر کرنے کا حکم دے۔