شیخ جعفر خان مندوخیل سے نواب جنگیز مری کی ملاقات، بلوچستان اور ملکی سیاسی صورتحال پر تباد لہ خیال صوبے میں پارٹی کو فعال کر نے پر اتفاق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل سے مسلم لیگ(ن) کے رہنماء نواب جنگیز مری کی ملاقات، بلوچستان اور ملکی سیاسی صورتحال پر تباد لہ خیال صوبے میں پارٹی کو فعال کر نے پر اتفاق۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر نواب جنگیز مری نے بدھ کو مسلم لیگ(ن) کے رہنماء شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات کی۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر سینیٹر سعید الحسن مندوخیل، مسلم لیگ(ن) کے رہنماء سابق رکن صوبائی اسمبلی سنتوش کمار بگٹی،سیدال ناصر، نصیر خان اچکزئی، شیخ حیات خان مندوخیل، کمال ناصر خان، شیخ یوسف مندوخیل، میر مہراب مری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔نواب جنگیز مری نے شیخ جعفر مندوخیل سے انکے کزن اور شیخ حیات خان مندوخیل کے بھائی حاجی جلات خان کی وفات پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ ملاقات میں بلوچستان اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تباد لہ خیال کیا گیا۔ شیخ جعفر مندوخیل اور نواب جنگیز مری نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) نے ماضی میں جوترقیاتی کام کئے ہیں ان کے بعد ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تھم گیا ہے بلوچستان کو وفاق کی توانا سیاسی جماعت کی ضرورت ہے اور مسلم لیگ(ن) ہی وہ جماعت ہے جو بلوچستان کے حقوق کی ضامن بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) کو نہ صرف فعال بلکہ مزید مضبوط و مستحکم بنانے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں گی اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملکر چلنے اور پارٹی کی بہتری کے لئے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے