سپریم کورٹ نے ن لیگی امیدوار کو این اے 91 سرگودھا سے کامیاب قرار دے دیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سپریم کورٹ نے اپیل منظور کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ذوالفقاربھٹی کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 سرگودھا سے کامیاب قرار دے دیا۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار بھٹی کی دوبارہ پولنگ کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

2018 کے عام اتنخابات میں این اے 91 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار بھٹی کامیاب ہوئے، ان کے مخالف پی ٹی آئی کے امیدوار عامر سلطان چیمہ نے جعلی ووٹوں کی بنیاد پر ری پولنگ کی درخواست دی جس کی منظوری کے بعد دوبارہ ووٹنگ ہوئی اور پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب قرار پائے۔سپریم کورٹ نے دوبارہ پولنگ کے خلاف دائر ذوالفقار بھٹی کی اپیل منظور کر لی ہے اور ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن دوبارہ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔اس طرح قومی اسمبلی میں ن لیگ کی ایک نشست بڑھ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے