سارہ انعام قتل کیس، مرکزی ملزم شاہ نواز کی والدہ کی درخواست ضمانت منظور

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہنواز کی والدہ ثمینہ شاہ کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری منظور کر لی۔ اسلام آباد کے ایڈیشل سیشن جج شیخ سہیل کی عدالت میں سماعت کے دوران ملزمہ ثمینہ شاہ کے وکیل بشارت اللہ مدعی مقدمہ کے وکیل، تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر نے دلائل دیے۔

ملزمہ کے وکیل نے کہاکہ ملزمہ ثمینہ شاہ نے پولیس کو وقوعہ کےحوالے سے اگاہ کیا، ملزمہ نے پولیس کے ساتھ تفتیش میں تعاون کیا، تھانہ بھی پہنچیں،ملزمہ نے کوئی جرم نہیں کیا، ملزمہ سے کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی۔دوران سماعت مدعی مقدمہ کے وکیل راؤ عبدالرحیم نے ملزمہ کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ آئین پاکستان ہر شہری کو جرم کے حوالے سے پولیس کو آگاہ کرنے کا حکم دیتی ہے، ملزمہ وقوعہ پر موجود تھیں لیکن پولیس کو آگاہ کرنے والی پہلی فرد نہیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کےمطابق ملزمہ کو معلوم تھا مقتولہ گھر پر موجود ہیں، ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے مقتولہ کو ان کی مرضی کے بغیر گھر پر رکھاگیا۔وکلا کے دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے ملزمہ ثمینہ شاہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور بعدازاں عدالت نے10 لاکھ روپے مالیتی مچلکوں کے عوض ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے