حق دوتحریک پرامن عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ گوادردھرنے کو انتظامیہ کی پولیس گردی کے ذریعے ختم نہیں کر سکتی زورزبردستی جبر پولیس گردی اور طاقت کے ناجائز استعمال کے بجائے بات چیت،بامقصدمذاکرات اورگفتگوسے گوادر کے مظلوموں کی آوازسنی جائیں اورجس طریقے سے پہلے دھرنے والوں سے مذاکرات کیے گیے اسی طرح طریقے بقیہ مسائل کے حل کیلئے طاقت کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنایاجائے۔طاقت وپولیس گردی کے بجائے بامقصد مذاکرات بااختیار لوگوں سے کرنے کا راستہ اختیار کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ حق دوتحریک پرامن جمہوری عوامی جدوجہد کے ذریعے حقیقی عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔مذاکرات کرکے وعدوں کی خلاف ورزی حکمرانوں نے کی اب ڈنڈابردار پولیس بجھواکر دھرنے والوں کو اشتعال دلانے اور طاقت کے استعمال کی کوشش کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔پہلے بھی دھرنے والوں سے مذاکرات کیے گیے لیکن اس میں بہت سے مسائل اب تک جوں کے توں ہیں جس کی وجہ سے اب حق دوتحریک کے لوگ دوبارہ دھرنادینے پر مجبور ہوئے۔وعدوں کی خلاف ورزی ٹھیک نہیں۔سرکار وعدوں پر عمل درآمد کے بجائے دھرنے والوں کے خلاف پولیس گردی سے بازآجائے۔ڈنڈابردار پولیس کے ذریعے معصوم دھرنے والوں کے خلاف طاقت کا بے جااستعمال حالات کر خراب کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گوادر دھرناحقیقی عوامی مسائل کے حل کیلئے جائزقانونی طریقے سے ہورہاہے ان کے خلاف پولیس گردی کی غلطی نقصان دہ اور ان سے حالات خراب ہوسکتے ہیں دھرنے کے خلاف طاقت کے استعمال سے نہ صرف بلوچستان بلکہ ملکی حالات بھی خراب ہوسکتے ہیں۔طاقت وپولیس گردی کا نتیجہ ٹھیک نہیں اوراس کا غلط لوگ غلط فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔جماعت اسلامی جائز مطالبات کیلئے حق دو کے پرامن دھرناواحتجاج کی حمایت کرتی ہیں اور الحمداللہ دھرنے واحتجاج کونہ صرف گوادر ڈویژن بلکہ پورے بلوچستان کے سیاسی قوتوں،مظلوم عوام کی بھر پورحمایت حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے