اشتعال انگیز تقریر کیس،فاروق ستار سمیت 6 ملزمان بری
کراچی (ڈیلی گرین گوادر)انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریرکے تین مقدمات میں ایم کیو ایم کے سابق رہنما فاروق ستار سمیت چھ ملزمان کو بری کردیا۔
کراچی کی انسداددہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنماؤں کےخلاف اشتعال انگیز تقریرکےتین مقدمات کافیصلہ سنادیا، اور عدالت نے فاروق ستار سمیت چھ ملزمان کو بری کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، اور ملزمان پر بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔