کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سردی کے آتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی ہے،عبدالرحیم کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ،حضرت علی اچکزئی،قیوم آغا،میر یاسین مینگل،سعداللہ اچکزئی،حاجی ہاشم کاکڑ،عبدالخالق آغا،حاجی ظفر کاکڑ،حاجی حمداللہ ترین،دوست محمد آغا،حاجی خدائیدوست،خرم اختر،حاجی ودان علی کاکڑ،عطامحمد کاکڑ،ظہور آغا،حاجی محمد یونس،نقیب کاکڑ،عزیز بازئی، قاہر ترین،عنایت دورانی،شکور خلیجی،عبدالعلی دمڑ،احسان کاکڑ،نعمت ودیگر نے مشترکہ بیان کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سردی کے آتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی ہے جس سے عوام اور تاجر برادری پرشیانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس میسر نہ ہو نے کی وجہ سے مختلف شہروں میں جگہ جگہ لوگ احتجاج کر رہے ہیں اکثر علاقوں میں لوگوں نے گیس کی پریشانی کی وجہ سے روڈز بھی بلاک کئے ہیں لیکن بالا کام نے آج تک کوئی نوٹس نہیں لیا۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے سال گورنر بلوچستان سے ملاقات کے دوران سوئی سدرن گیس کمپنی کی اعلی قیادت بھی موجود تھی جنہوں نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ اس سال گیس کی لوڈشیڈنگ اور مسائل کو حل کریں نگے مگر سال بھی گزر گیا ابھی 2022 کا اختتام ہو رہا ہے اور گیس کے پائپ لائنوں کام کو مکمل نہیں کیا گیا جس سے پورے بلوچستان کی طرح کوئٹہ کی تمام دور دراز علاقوں اور اطراف میں گیس میسر نہیں گیس کی بندش کی وجہ سے لوگ مجبور مہنگے داموں گیس سلنڈر لے رہے ہیں جس کا بوجھ عوام برداشت نہیں کرسکتے انہوں نے حکومت بلوچستان،وزیراعلی بلوچستان،گورنر بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت سے رابطہ کرکے بلوچستان کے گیس کے مسائل کو فل فور حل اورعوام کو گیس کی سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے بروز بدھ گیس کے لوڈشیڈنگ اور نہ دستیابی کے خلاف احتجاج کا اعلان کیاگیا ہے جس کی مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اورتاجر برادری اور عوام الناس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ احتجاج میں بھر پور شرکت کرکے احتجاج کو کامیاب بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے