کم عمر بچی کی شادی،ماہر نفسیات کا شہلارضا پر دھمکیوں کا الزام

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی ذہنی حالت پر رپورٹ تیار کرنے والی ماہر نفسیات نے صوبائی وزیر ترقی نسواں شہلا رضا پر قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کر دیا۔رپورٹ کے مطابق پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی ذہنی صحت کی جانچ پڑتال کر کے رپورٹ کرنے والی ماہرِ نفسیات ڈاکٹر فاطمہ ریاض نے وزیرِ اعلی سندھ کی معاونِ خصوصی شہلا رضا پر قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

ماہرِ نفسیات نے اپنے ویڈیو بیان میں شہلا رضا کی جانب سے انہیں چائے میں نشہ آور اشیاء گھول کر پلانے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’میں ایف سی پی ایس کی جانب سے ایک تصدیق شدہ ماہرِ نفسیات ہوں مگر مجھے چائے میں کچھ گھول کر پلایا گیا جس کی وجہ سے میں عجیب و غریب باتیں کر رہی ہوں جب مجھے شک ہوا تو میں نے اپنا ٹیسٹ کروایا جس میں آیا کہ مجھے بہت زیادہ نشہ دیا گیا ہے‘۔ماہرِ نفسیات کا کہنا تھا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں اور انہوں نے دعا زہرہ کے والدین کی جانب سے تحفے میں دیا گیا جوڑا اور اپنی رپورٹ آج عدالت جمع کروا دیئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے