کسٹمز انفورسمنٹ موبائل اسکواڈ کی کاروائیوں میں 18نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لی گئیں

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں کسٹمز انفورسمنٹ موبائل اسکواڈ کی کاروائیوں میں 18نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لی گئیں۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ موبائل اسکواڈ کوئٹہ کے علا قے ایئر پورٹ روڈ پر مختلف اوقات میں مختلف جگہوں پر ناکی بندی کے دوران 2007ماڈل سرف، 2010ماڈل مارک ایکس، 2012ماڈل بی ایم ڈبلیو، 1995ماڈل انڈس کورولا، 1999ماڈل سرف، 1987ماڈل کورولا، 1985ماڈل کو رولا، 2008ماڈل سرف، مارک ایکس، 2001ماڈل کورولا، سوزوکی جمنی، 2009ماڈل کراؤن، ہونڈا کراس روڈ، سوئفٹ، 2005ماڈل مارک ایکس، ہونڈا سوک، 2021ماڈل لینڈ کروزر، 2015ماڈل لیکسس نان کسٹم بیڈ قبضے میں لی لیں۔ تر جمان کے مطابق قبضے میں لی گئیں گاڑیوں کی قیمت 21کروڑ روپے بنتی ہے، مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے