وزیرداخلہ نے پشین میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کی شہادت سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پشین کلی تراٹہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے مشیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ قانونی کی بالادستی ہو یا امن و امان کا قیام، دہشت گردی کا خاتمہ ہو یاسماج دشمن عناصر سے مقابلہ، ہر محاذ پر پولیس فورس کے بہادر جوان اپنی ذمہ داریوں سے احسن طور پر عہدہ براں ہوتے ہوئے جام شہادت نوش کرتے آئے ہیں قوم اپنے ان بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہے مشیرداخلہ میر ضیائاللہ لانگو نے شہید ہونے والے اہلکار کے لواحقین سے دلی تعزیت اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے