نوازشریف ، آصف زر داری اورمولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں سیاسی قائدین کی ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے جاری لانگ مارچ کے سوا دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی حکومت کے اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔سیاسی قائدین نے وفاقی حکومت کی جانب سے کسان پیکج دینے پر بھی اظہار مسرت کیا ۔ذرائع کے مطابق ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور مل کر چلنے پر اتفاق رائے، سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں سیلاب اور امدادی سرگرمیوں بارے بھی آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے