نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی سے سردار اسلم بزنجو کی ملاقات،صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سینئر سیاست دان نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار اسلم بزنجو کی ملاقات، صوبے کی مجوعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ گزشتہ روز سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وسابق صوبائی وزیر سردار اسلم بزنجو نے سراوان ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، علاقائی مسائل وباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار اسلم بزنجو نے نوابزادہ لشکری رئیسانی کی صوبے میں جاری کتاب دوست تحریک اور سیلاب متاثرین کیلئے جاری ریلیف سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے انہیں نال لائبریری کے دورے کی دعوت دی جسے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے قبول کیا۔ سردار اسلم بزنجو نے پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بلوچستان کے طلباء وطالبات کے اسکالر شپ، ہاسٹلز میں رہائش اوردیگر دیرینہ مطالبات و مسائل حل کرانے پر نوابزادہ لشکری رئیسانی کا شکریہ ادا کیا۔