زمینداروں کو گندم کی کاشتکاری کے لئے منصفانہ انداز میں بیج فراہم کیا جائیگا،خلیل مراد

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خلیل مراد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں محکمہ زراعت کے آفیسرز نے شرکت کی اجلاس میں فصل ربیع کے لیے رجسٹرڈ زمینداروں میں بیج تقسیم کرنے کے حوالے سے سیکریٹری زراعت بلوچستان کی ہدایت کے روشنی میں میکینزم تیار کرلیا گیا اور فیصلہ ہوا کہ ضابطہ کے تحت زمینداروں کو گندم کی کاشتکاری کے لئے منصفانہ انداز میں بیج فراہم کیا جائیگا۔ ضلعی انتظامیہ زمینداروں میں گندم بیج تقسیم کرنے کے عمل کی خصوصی طور پر ازخود نگرانی کریگی اور صاف و شفاف طریقے سے زمینداروں کو ریلیف فراہم کرنے اور حکومت بلوچستان کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ اس سلسلے میں زمینداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ زراعت آفیسر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز و تحصیلدار اور کسان ممبر سے تصدیق شدہ درخواست لکھ کر ڈپٹی ڈائریکٹر (زراعت توسیع) کوئٹہ کے دفتر میں جمع کرادیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے