رخشان ڈویژن میں پائیدارامن سمیت علاقے کی ترقی اورعوامی مسائل ومشکلات کوحل کرنا اولین ترجیح ہے، طارق الرحمٰن بلوچ
خاران(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمٰن بلوچ نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد کمشنر آفس خاران میں ملنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا بلوچستان رخشان ڈویژن اور خاران میرا گھر ہے اس سے قبل میں بطور ڈپٹی کمشنر خاران اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فرائض انجام دے چکا ہوں مجھے ان علاقوں میں مسائل ومشکلات سے آگائی ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات کے تحت بطور کمشنر رخشان میرا پورے رخشان ڈویژن میں پائیدار امن سمیت علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل ومشکلات کو حل کرنا اولین ترجیح ہے رخشان ڈویژن میں تعلیم صحت، اسپورٹس کے شعبوں کو فعال بنانے سمیت زیر ترقیاتی منصوبوں کی معیار اور کام کی مانیٹرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں اور تمام محکموں کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ہمیں عوام اور ہر طبقہ فکر کی تعاون کی ضرورت ہے اس موقع پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کمشنر رخشان طارق الرحمٰن بلوچ کو بطور کمشنر رخشان ڈویڑن چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کیا اور علاقے کی ترقی و خوشحالی میں تعاون کا یقین دلایا۔
