حب، سی آئی اے کا منشیات کے اڈے پرچھاپہ فائرنگ کا تبادلہ 8 موٹرسائیکلیں برآمد 4 مشتبہ افراد گر فتار

لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)حب سی آئی اے کا ساکران چیک باغ میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ منشیات فروشوں کے ٹھکانے سے 8 موٹرسائیکلیں برآمد 4 مشتبہ افراد گر فتارمنشیات برآمد نہ ہوسکی۔ پولیس زرائع کے مطابق انچارج سی آئی اے حب سرکل عطاء اللہ نمانی نے اپنے ٹیم کے ہمراہ ساکران چیکو باغ میں منیشات فروشوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا منشیات کے ٹھکانے سے 8 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور چار مشتبہ افراد حراست میں لے لیا۔ مشتبہ افراد و موٹر سائیکلیں ساکران پولیس تھانہ منتقل کردیا گئے لیکن تعجب کی بات یہ ہے کسی قسم کا منشیات برآمد نہ ہوسکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے