اگرہمارے جائز اور برحق مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو آئندہ کا لائحہ عمل مزیدسخت طے کریں گے،رحیم آغا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ)کے مرکزی آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق کمشنر قلات ڈویژن داود خلجی، ڈی سی مستونگ یاسر اقبال دشتی نے انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا سے رابطہ کیا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کسی اجلاس میں مصروف ہیں سریاب کے علاقے سونا خان پر علاقہ مکینوں نے گیس پریشر نہ ہونے کے خلاف روڈ بند کیا ہے جسکی وجہ سے مذاکرات نہیں ہوسکتے بلکہ آج صبح دس بجے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم زاہد سلیم سے انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا و دیگر عہدیداروں سمیت ڈی سی قلات اور ڈی سی مستونگ کی موجودگی میں بات چیت ہوگی۔ اس موقع پر انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا نے کہا کہ اگرہمارے جائز اور برحق مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو آئندہ کا لائحہ عمل بہت سخت ہوگا جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت، وزیر داخلہ، اور کمشنر قلات ڈویژن سمیت ڈی سی قلات اور ڈی سی مستونگ پر عائد ہوگی۔ دریں اثنا انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا نے بلوچستان بھر کے تاجروں، زمینداروں اور ٹرانسپورٹروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی قیمت پر اب تاجروں، زمینداروں اور ٹرانسپورٹروں کے ساتھ زیادتی ہونے نہیں دیں گے۔انھوں نے کہا کہ انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے زیر اہتمام لکپاس کے مقام پر تاریخی دھرنے میں شرکت کرنے والے نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری جان محمد بلیدی، نیاز بلوچ، حاجی فاروق شاھوانی، زمیندار کسان اتحاد کے چیئرمین آغا لال جان احمد زئی، اے این پی کے ضلعی صدر جمال الدین رشتیا، نظر پیر علیزئی سمیت دیگر رہنماوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان سیاسی و مذہبی رہنماوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں جو دروغ گوئی سے کام لیتے ہوئے عوامی خدمت گاروں کی دعویں کرتے ہیں۔دس گھنٹے طویل دھرنے میں شرکت نہ کرکے تمام سیاسی مذہبی اور قوم پرستوں کی اصلیت واضح کردیا سوائے نیشنل پارٹی اور اے این پی کے انھوں نے کہا کہ ہم ایم پی اے اصغر ترین خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے نالائق وزیر داخلہ کو اسمبلی فلور پر مخاطب کرتے ہوئے تاجروں، زمینداروں اور ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل اور مشکلات بیان کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے