ہرنائی کے علاقے میں فورسزنے جرات مندانہ کاروائی کرکے دہشت گردوں کوجانی ومالی نقصان پہنچایا، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہرنائی کے علاقے کمان پاس میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر فورسز کے کامیاب آپریشن پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز نے جرات مندانہ کاروائی کرکے دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے بہادر سپوتوں نے ملک کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنی فورسز اور شہدائکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورس کی کاوشوں اور قربانیوں سے امن قائم ہوادیرپا امن کے قیام کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔