گوادرشہرسمیت ضلع بھرکی ترقی اورعوام کوسہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر گوادر

گوادر (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر شہر سمیت ضلع بھر کی ترقی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ گوادر شہر کی خوبصورتی کے لئے تین ارب روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے جن میں تعلیم،صحت عامہ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی،ماہی گیروں کے فلاح و بہبود اور ماہی گیری کے صنعت کے فروغ سمیت کھلیوں کے ترقی کے منصوبے شامل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا ہے ایک جدید شہر اور تجارتی مرکز کے طور پر گوادر کی ترقی کا سفر شروع ہوگیا ہے گوادر میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے دو ڈیم تعمیر کیے گئے ہیں جس کے زریعہ شہر کو پانی کی فراہمی شروع کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان اور ایران کے مابین ایک معاہدہ کے نتیجے میں آئند سال تک بجلی کا مسلہ بھی حل ہو جائے گا ان کا کہنا تھا کہ ساحلی علاقوں میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے موجودہ حکومت ھر ممکن اقدامات کیے ہوئے ھیں صوبائی حکومت کے مختلف منصوبوں کے تحت بلوچستان کے ساحلی بیلٹ کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہے ان میں ایکو ٹوارزم ریزورٹس، بیچ پارکس، فلوٹنگ جیٹیز، ساحلی پودوں کی افزائش و نمود کے نرسری اور ریسٹ ایریاز کی تعمیر و ترقی شامل ہیں جو مختلف ساحلی مقامات میں زیر تکمیل ھیں جبکہ ساحلی پٹی کی ماسٹر پلاننگ پر بھی کام جاری ہے جو ہمیں حقیقی اور مستند ڈیٹا حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا جس سے وسائل کی منصوبہ بندی و بہتر استعمال میں مدد ملے گی انہوں نے کہا ان منصوبوں کی تکمیل سے ساحلی علاقوں میں سیاحتی معیشت میں مثبت بہتری آئے گی اور مقامی آبادی کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے