کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پروارداتوں کے خلاف تاجر اور ٹرانسپوٹرزسراپااحتجاج

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے قومی شاہراہوں خصوصا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر جاری بدامنی اور لوٹ مار کیخلاف انجمن تاجران بلوچستان کے زیر اہتمام لکپاس کے مقام پر تاجربرداری نے احتجاجا روڈ کو مکمل بند کرکے دہرنا دے رہے ہیں، جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہیں۔ پہہ جام ہڑتال کی کال انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدر رحیم آغا نے دیا ہے شاہراہ پر آئے روز مسافروں کو لوٹنے کیساتھ ٹرکوں کو مال سمیت غائب کر دیتا ہے حکومت نے ہمیں پہہ جام ہڑتال کرنے پر مجبور کر دیاہمیں احساس ہے کہ پہہ جام سے عام لوگوں تاجربرداری کو پریشانی ہورہی اور عدم تحفظ کا شکار ان کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت نے چوروں ڈاکوؤں اور بدامنی کہلانے والوں کو مکمل چوٹ دے رکھی اور تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔ اس موقع بات چیت کرتے ہوے انجمن تاجران بلوچستان کےصدر رحیم آغا نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران کوئٹہ کراچی شاہراہ پرلاقانونیت قائم ہے اور تاجروں کو لوٹا جارہا ہے لیکن حکومت کی جانب سے کوئٹہ ، مستونگ اور قلات میں ہونے والے واقعات کی روک تھا م کے لیے حکومت نے کوئی اقدام نہیں کیا ہے جس کے باعث مجبور ہوکرہڑتال کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے